مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 30 ہزار 981 ہو گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’جمعرات کو کورونا کے نئے کیسز میں کمی واقع ہوئی اور نئے کیسز کی تعداد 986 رہی جبکہ اموات کی تعداد 13 اور صحت یاب افراد کی تعداد 1055 رہی۔‘
سبق کے مطابق وزارت صحت نے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ’جمعرات کو کورونا کے نئے مصدقہ کیسز کی تعداد 986 کے بعد کل مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ 30 ہزار 981 ہو گئی ہے جبکہ 1055 افراد کے صحت یاب ہونے پر شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 12 ہزار 373 ہو گئی ہے۔
اسی طرح مزید 13 ہلاکتوں کے بعد کل اموات کی تعداد 8297 ہو گئی ہے-
جمعرات کو کورونا کے سب سے زیادہ نئے مریض مکہ میں سامنے آئے (فوٹو: ایس پی اے)
جمعرات کو سب سے زیادہ کورونا کے نئے مریض مکہ مکرمہ ریجن میں رہے، جن کی تعداد 189 رہی۔ اس کے بعد ریاض میں 177، مشرقی ریجن میں 162، جازان میں 101، عسیر میں 98، مدینہ منورہ میں 55، قصیم میں 48، حائل میں 41، تبوک میں 35، نجران میں 29، حدود شمالیہ میں 24، باحہ میں 17 اور الجوف میں 10 نئے مریض سامنے آئے-
وزارت صحت نے بتایا کہ ’کورونا کے ایکٹیو کیسز 10311 ہیں جبکہ انتہائی تشویش ناک حالت کے مریضوں کی تعداد 1424 ہے۔‘
وزارت صحت کی جانب سے عوام کو تاکید بھی کی گئی ہے کہ ’باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں