Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

کویت : تمام سکولوں میں طلبہ کی سو فیصد حاضری کا فیصلہ

’انٹرنیشنل اور کمیونٹی سکولوں میں جہاں طلبہ کی تعداد زیادہ نہیں ہے وہاںایک شفٹ میں تدریسی عمل ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
کویت میں نئے تعلیمی سال میں سرکاری و نجی سکولوں میں طلبہ کی سو فیصد حاضری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مقامی اخبار الرای کے مطابق وزارت تعلیم کے تحت کام کرنے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ ’سرکاری و نجی سکولوں سمیت انٹرنیشنل اور کمیونٹی سکول طلبہ کے لیے کھولے جائیں گے‘۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’انٹرنیشنل اور کمیونٹی سکولوں میں جہاں طلبہ کی تعداد زیادہ نہیں ہے وہاں صبح ایک شفٹ میں تدریسی عمل ہوگا‘۔
’البتہ سرکاری اور ان نجی سکولوں میں جہاں طلبہ کی تعداد زیادہ ہے وہاں صبح کے وقت دو شفٹوں میں تدریسی عمل ہوگا‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’نئے تعلیمی سال میں سکول صبح ساڑھے 7 بجے کھلیں گے اور 3 بجے دوپہر تک رہیں گے‘۔
’طلبہ کو کلاسوں میں تقسیم کرتے وقت سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا‘۔

شیئر: