Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

24 گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 63 نئے مریض

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار ہو گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیردو اگست کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار ہو گئی ہے۔ 
پیر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 63 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 620 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 10 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار 259 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 624 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 403 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض مکہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 244 ہے جبکہ ریاض ریجن میں 2۱7 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
الشرقیہ ریجن میں 154، القصیم ریجن میں 35،عسیر ریجن میں 108، مدینہ ریجن میں 70، جازان ریجن میں 88، حائل ریجن میں 44، نجران ریجن میں 45،الباحہ ریجن میں 17 ،تبوک ریجن میں 18، الحدود الشمالیہ میں20 اور الجوف ریجن میں پانچ مریض سامنے آ ئے ہیں۔
اب تک پانچ لاکھ 27 ہزار 877 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ آٹھ ہزار 994 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: