Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

فالکن کی انٹرنیشنل نیلامی پانچ اگست سے 5 ستمبر تک

دنیا بھر میں فالکن کے شائقین سعودی عرب کا رخ کریں گے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی فالکن کلب 5 اگست2021 سے انٹرنیشنل فالکن نیلامی کا آغاز کرے گا۔ شمالی ریاض کے ملھم مقام پر یہ سلسلہ 5 ستمبر تک جاری رہے گا۔
سعودی فالکن کلب کے ترجمان ولید الطویل نے بتایا کہ انٹرنیشنل فالکن نیلامی اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔ 
دنیا بھر میں فالکن کے شائقین اس حوالے سے سعودی عرب کا رخ کریں گے جہاں جہاں فالکن کی ملکی یا بین الاقوامی سطح پر افزائش کی جارہی ہے ان سب کو نیلامی میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے۔
ولید الطویل نے بتایا کہ انٹرنیشنل فالکن نیلامی فالکن کے شائقین کو منفرد بین الاقوامی پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔ نیلامی میں نایاب اور بین الاقوامی مقابلوں کے ایوارڈ یافتہ فالکن لائے جائیں گے۔
خیال رہے کہ سعودی فالکن کلب نے اکتوبر 2020 کے دوران بھی فالکن کی خصوصی نیلامی کی تھی جو بے حد کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

شیئر: