Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
تازہ ترین

زائرات حرم کی خدمت کے لیے خواتین کا بڑا عملہ تعینات

حرمین شریفین انتظامیہ نے خواتین زائرات کی خدمت کے لیے مختلف شعبوں میں خواتین کا بڑا عملہ رکھا ہوا ہے۔
حرمین انتظامیہ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ سربراہ کی سکریٹری برائے شعبہ خواتین ڈاکٹر کامیلیا بنت محمد الدعدی نے کہا ہے کہ ’حرم میں خواتین عملہ 24 گھنٹے خدمات فراہم کرتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’خواتین عملہ صفائی ستھرائی، سینیٹائزنگ، زمزم پلانا، داخلہ اور خارجہ کو منظم کرنا اور رہنمائی فراہم کرنے کی ذمہ داری انجام دیتا ہے‘۔
’حرم مکی شریف میں 248 خواتین تنظم کے فرائض انجام دیتی ہیں، 453 کارکن ہیں، 34 خواتین سینیٹائزنگ پر کام کرتی ہیں، 62 خواتین زمزم پلاتی ہیں، 34 خواتین زمزم کے اسٹال پر کام کر رہی ہیں جبکہ 35 خواتین زمزم کی بوتلیں تقسیم کرتی ہیں‘۔

شیئر: