Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی عرب کے کمرشل بحری جہاز پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

حوثی عالمی جہاز رانی کو مسلسل خطرات پیدا کررہے ہیں(فوٹو العربیہ)
عرب اتحاد نے جمعے کو  بحیرہ احمر کے جنوب میں سعودی عرب کے کمرشل جہاز پر حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ’ایران کے حمایت یافتہ حوثی بحیرہ احمر کے جنوب میں عالمی تجارت اور جہاز رانی کو مسلسل خطرات پیدا کررہے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’عرب اتحاد کی کوششوں کی بدولت بابل مندب آبنائے سے گزرنے والے جہاز محفوظ ہیں اور یہاں آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں‘۔
او آئی سی کی مذمت
اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے جنوبی بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے تجارتی جہاز پر حویثیوں کے حملے کی کوشش کی سخت مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ ’بین الاقوامی تجارتی آزادی اور جہاز رانی کے لیے یہ دہشت گردانہ تخریبی اور مجرمانہ سرگرمیاں بڑا خطرہ ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’عرب اتحاد برائے یمن باب المندب آبنائے سے گزرنے والے جہازوں کی سلامتی اور جہاز رانی کی آزادی کو تحفظ فراہم کررہا ہے‘۔

شیئر: