Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ولی عہد کی دعوت پر عمران خان گرین پیس کانفرنس میں شرکت کریں گے

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ 
جمعے کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ’مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو‘ کے موضوع پر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو اکتوبر 2021 میں سعودی عرب میں منعقد ہوگی۔ 
بیان کے مطابق ’سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دعوت قبول کر لی ہے۔ ‘
وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منصوبہ بندیوں پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ 
 

شیئر: