Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں میں سعودی امدادی سامان تقسیم

کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سینٹر نے دو لاکھ 50 ہزار افراد میں 5 ہزار غذائی پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔
تقسیم کیے جانے والے سامان میں کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ ضرورت کی دیگر اشیا بھی شامل ہیں۔
سینٹر نے کہا ہے کہ ’بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمانوں کو مختلف قسم کے امدادی سامان کے علاوہ غذائی اشیا کی فراہمی کا عمل جاری رہے گا‘۔

شیئر: