Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

مسجد الحرام میں تیسری توسیع کے منصوبے پر کام بحال

تعمیراتی کمپنی 60 ضروری اجازت نامے حاصل کیے ہوئے ہے(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع کے منصوبے پر کام بحال کردیا گیا ہے۔ حج موسم کی وجہ سے توسیع کا کام بند کردیا گیا تھا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق حج موسم کے دوران تیسری سعودی توسیع میں شامل ایک بڑے رقبے سے استفادہ کیا گیا- حجاج اور نمازیوں کی سہولت کے لیے زیر توسیع حصہ استعمال میں لایا گیا-  
مسجد الحرام کی تیسری توسیع کے حوالے سے تعمیراتی کمپنی 60 ضروری اجازت نامے حاصل کیے ہوئے ہے۔ تعمیراتی کام، بجلی اور مشینی امور و تعمیرکے آرائشی کام شروع کردیے گئے۔
دروازوں کا کام بھی مکمل کیا جارہا ہے جبکہ باب الملک عبدالعزیز، باب العمرہ اور باب الفتح کے بڑے مینارے بھی تیار کیے جائیں گے۔
مسجد الحرام کی انتظٓامیہ کا کہنا ہے کہ مطاف کی منزلوں کی معلق چھتیں بھی نصب کی جائیں گی۔
دوسری منزل کے زیریں حصے کا کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ علاوہ ازیں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اور امدادی خدمات والے کام بھی مکمل کیے جائیں گے۔ 

شیئر: