Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

بنگلہ دیش میں سعودی عرب سے سونے کے 37 بسکٹ لے جانے والا گرفتار 

ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا(فوٹو اخبار 24)
بنگلہ دیشی کسٹم افسران نے  ڈھاکا کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسعودی عرب سے پہنچنے والے ایک مسافر کے قبضے سے سونے کے 37 بسکٹ برآمد کیے ہیں۔
اخبار  24 کے مطابق بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ مسافر نے کہا ہے کہ  سونے کے بسکٹ اس کے بنگلہ دیشی دوست نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ کہہ کر حوالے کیے تھے کہ اس کا یہ نجی سامان ہے۔ ڈھاکا ایئرپورٹ پر ایک شخص کے حوالے کرنا ہے۔
بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا، کیس تیار کیا جا رہا ہے۔ اب اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

شیئر: