Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جدہ میں کنگ عبد العزیز روڈ 30 جولائی کو بند رہے گی

’جمعہ 30 جولائی کو رات 12 بجے سے اگلے دن دو پہر دو بجے تک شاہراہ بند رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میں کنگ عبد العزیز روڈ کو بند کر دیا جائے گا جبکہ ٹریفک رواں رکھنے کے لیے متبادل راستہ کھولا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’جمعہ 30 جولائی کو رات 12 بجے سے اگلے دن ظہر دو بجے تک مذکورہ شاہراہ بند رہے گی‘۔
’یہاں راستہ عبور کرنے والوں کے لیے پل تیار کیا جا رہا ہے جس کے باعث شہزادہ نایف چوارہے سے کنگ عبد العزیز روڈ بند رہے گی‘۔
’ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستہ کھولا جائے گا جس کی تفصیل نقشے میں دیکھی جاسکتی ہے‘۔
 

شیئر: