Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

سی پیک ترقی اور امن کی شاہراہ ہے ،نواز شریف

گوادر ...وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک صرف سڑک کا نام نہیں ، یہ ترقی اور امن کی شاہراہ ہے ۔گوادر کو پاکستان کی بہترین پورٹ بنانا میرا خواب تھا ۔ آج گوادر ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے ۔ ہم ماضی کا قرض اتار رہے ہیں ،کسی پر احسان نہیں کر رہے۔ بلوچستان اب محروم نہیں رہے گا،دوسروں کی محرومیاں دور کرے گا۔جمعرات کو عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر سے کوئٹہ تک بہترین سڑک بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں بھی سڑکیں بنائیں گے ۔ جہاں کبھی دہشت گردی اور انتہا پسندی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کسی نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی ۔ جہا ں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا راج تھا، اب وہاں ترقی ہو رہی ہے ۔ آج ترقی کا ہر راستہ بلوچستان سے نکل رہا ہے ۔ بلوچستان کے عوام نہیں جانتے یہاں کتنی ترقی ہو رہی ہے ۔ سڑکیں نہ ہوں تو ا نڈسٹری ،اسپتال اور تعلیمی ادارے اڑ کر نہیں آتے ۔ عوام 2013 اور آج کا پاکستان دیکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ترقی ہو گی تو دہشت گردوں کو بھگا دیں گے ۔
 

شیئر: