Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

مملکت کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھے گی

سب سے زیادہ  گرمی مشرقی علاقوں میں پڑے گی(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی قصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے سابق پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ’ اتوار سے مملکت کے تمام علاقوں میں درجہ حرارت میں مسلسل غیرمعمولی اضا فے کا امکان ہے، اس سے جنوب مغرب کے پہاڑی علاقے مستثنی ہوں گے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا کہ’ درجہ حرارت ہفتے کے اختتام سے قبل کم ہوسکتا ہے‘۔ 
’سب سے زیادہ  گرمی سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں پڑے گی۔ وسطی علاقے دوسرے نمبر پر ہوں گے جبکہ مدینہ منورہ تیسرے نمبر پر ہوگا‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ مملکت میں اتوار کی صبح سب سے کم  درجہ حرارت 17.5 سینٹی گریڈ ابہا میں ریکارڈ کیا گیا‘۔
دوسرے نمبر پر خمیس مشیط اور طریف رہا جبکہ سنیچر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت قیصومہ میں تھا جہاں 47 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ قیصومہ کے بعد الاحسا کا نمبر رہا۔ 

شیئر: