Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

کورونا کے ایک ہزار 194 نئے مریض، مزید بارہ اموات

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 847 ہو گئی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوار 25 جولائی کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ 
اتوار کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 194 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 164 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 12 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 ہزار 167 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 847 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 408 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 293 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 244 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
مکہ ریجن میں 183، عسیر ریجن میں 122، جازان ریجن میں 92، القصیم ریجن میں 70، مدینہ ریجن میں 54، حائل ریجن میں 53، نجران ریجن میں 39، تبوک ریجن میں 19، الباحہ ریجن میں 24، الحدود الشمالیہ میں 14 اور الجوف ریجن میں 5 مریض سامنے آ ئے ہیں۔
اب تک پانچ لاکھ 18 ہزار 143 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 99 ہزار 129 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: