Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ڈاکوؤں سے لڑائی میں ایران کے چار فوجی اہلکار ہلاک

ایران کے سرکاری ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم اس حوالے سے تفصیل نہیں بتائی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
ایران میں مسلح ڈاکوؤں کے ساتھ لڑائی میں پاسداران انقلاب کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یہ لڑائی ایران کے جنوبی صوبے سیستان بلوچستان کے ضلع گونگ میں ہوئی۔

 

ایران کے سرکاری ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم اس حوالے سے تفصیل نہیں بتائی۔
جس علاقے میں واقعہ پیش آیا وہ تہران سے ایک ہزار 250 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے جہاں بلوچ عسکریت پسندوں اور ایران کی فوج کے درمیان پہلے بھی جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
سیستان بلوچستان کے علاقے میں ایران کے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی منشیات کے سمگلروں سے بھی لڑائی ہوتی رہتی ہے۔
اے پی کے مطابق یہ علاقہ افغانستان سے افیون اور ہیروئین کی سمگلنگ کا اہم روٹ ہے۔
ایران کے سیستان بلوچستان صوبے کی سرحدیں افغانستان اور پاکستان سے ملتی ہیں جہاں سرحدی گارڈز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپوں کی خبریں بھی سامنے آتی ہیں۔

شیئر: