Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ویکسین کے لیے بارہ سال کے بچوں کے لیے بھی اپائنٹمنٹ

وزارت صحت کا کہنا ہے ویکسینیشن کے عمل کو مزید بہتر کیا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں ادارہ امورصحت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں میں 12 سے 18 برس کی عمر کےلیے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے لیے اپائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہے۔ 
ویب نیوز سبق کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کےلیے مملکت کے تمام ریجنز اور علاقوں میں سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ 
قبل ازیں 18 برس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی گئی تاہم اب ویکسنیشن کےلیے عمرکی حد 12 برس کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ صحتی ایپ پر 12 سے 18 برس کی عمر کے لیے ویکسینیشن کے اپائنٹمنٹ ملنے میں انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 
وزارت صحت نے اس مشکل کو حل کرتے ہوئے ویکسینیشن کے عمل کو مزید بہتر کیا ہے جس کے بعد اب 12 برس تک کی عمر کےلیے ویکسینیشن کی تاریخ حاصل کی جاسکتی ہے۔  

شیئر: