Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

پی آئی اے کا ایک دن میں سکردو کے لیے چھ پروازوں کا اعلان

خصوصی آپریشن کے تحت چھ پروازیں ترتیب دی گئی ہیں (فوٹو: پی آئی اے)
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عید کے دوران شمالی علاقہ جات جانے والے سیاحوں کے لیے خصوصی پروازیں ترتیب دی ہیں۔
جمعرات کو جاری کیے گئے بیان میں پی آئی اے کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند روز سے خراب موسم کے باعث شمالی علاقہ جات کی متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ اس مناسبت سے 24 جولائی کے روز پی آئی اے کا اپنی تاریخ کا سب سے بڑا شمالی علاقہ جات کا آپریشن ترتیب دیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق سنیچر 24 جولائی کو ایئر لائن سکردو کے لیے 6 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ دو پروازیں کراچی سے، ایک لاہور، ایک سیالکوٹ، ایک فیصل آباد اور ایک ائیر سفاری پرواز آپریٹ ہو گی۔
عید کے خصوصی آپریشن کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کی دو مزید پروازیں اسلام آباد سے گلگت بھی روانہ ہوں گی۔
ایئر لائن کے مطابق خصوصی پروازوں کا مقصد عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کی آمد و رفت کو سہولت دینا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئر لائن شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

دوسری جانب بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور اس کے نتیجے میں گذشتہ چند روز کے دوران شمالی علاقہ جات کے بند ہونے والے زمینی راستے بھی کھول دیے گئے ہیں۔
جمعرات کی سہ پہر ڈپٹی کمشنر دیامر کی جانب سے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ قراقرم ہائی وے پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والے تمام راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

قبل ازیں انتظامیہ نے بتایا تھا کہ قراقرم ہائی وے نو مختلف مقامات سے بند ہوئی تھی۔ بابو سر روڈ بھی متاثر ہوا تھا جس کے بعد اسے بند کر کے سڑک سے ملبہ صاف کیا گیا اور دو روز بعد ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔

شیئر: