Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں قید 63 پاکستانیوں کی واپسی

رہا ہونے والے قیدیوں نے سعودی حکومت اور وزیراعظم پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ (فوٹو: اوورسیز پاکستانی فانڈویشن)
سعودی جیلوں میں قید 63 پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
اوورسیز پاکستانی فانڈویشن کے مطابق یہ 63 پاکستانی قیدی منگل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 63 پاکستانیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے موقع پر ترجمان اوورسیز پاکستانی فانڈویشن کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔ اس لیے ان کی مدد کی ہر ممکن کوششیں کی جاتی ہیں۔
اس موقع پر رہا ہونے والے قیدیوں نے سعودی حکومت اور وزیراعظم پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

شیئر: