Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

مدینہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، فضائی ایمبولینس سے زخمیوں کی منتقلی

کبری ثول کے شمال میں ٹریفک حادثے میں دس افراد زخمی ہوئے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ روڈ پر کبری ثول کے شمال میں ٹریفک حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔
فضائی ایمبولینس اور سات فیلڈ ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں ھسپتال منتقل کیا۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی ہلال احمر آپریشن روم نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی کی۔

ہلال احمر کا کہنا ہے زخمیوں میں بعض شدید زخمی ہیں(فوٹو سبق)

ہلال احمر کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض شدید زخمی ہیں، جائے وقوعہ پر طبی امداد دی گئی۔
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ شدید زحمیوں کو خلیص جنرل ھسپتال اور کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلکس میں داخل کیا گیا ہے۔

شیئر: