Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی ہلال احمر کا موبائل کمانڈ سینٹر

حج کے دوران کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے طور پر کام کرتا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر جلال العویسی نے موبائل کمانڈ سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ سینٹر موبائل آپریشن کرتا ہے اور حج کے دوران ارجنٹ پیش آنے والے واقعات کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے طور پر کام کرتا ہے۔
کیمرے سے لیس یہ سینٹر فیلڈ سے ایک جامع تصویر پیش کرتا ہے۔
سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر جلال العویسی کو افتتاحی تقریب کے دوران اس سینٹر،اس کے مشنز اور اس کے فیلڈ آپریشنز میں مدد  فراہم کے لیے لیس ٹیکنالوجی اور ٹولز کے بارے میں بریف کیا گیا۔
یہ سینٹر اطلاعات وصول کر سکتا ہے اور انہیں کسی واقعے کے آس پاس موجود ہنگامی ٹیموں کو منتقل کرسکتا ہے۔
یہ سینٹر ایسے ٹولز سے لیس ہے جو انتظامی ٹیم کو مخصوص کاموں کو تفویض کرنے میں مدد کرتا ہے اور فیصلہ سازی کے عمل کو آسان بنانے میں واقعے کی آڈیو اور ویڈیو فیڈ کے ساتھ سٹیشنری کمانڈ فراہم کرتا ہے۔
کمانڈ روم میں ایک میٹنگ روم کے ساتھ کمیونیکیشنز اور کیمرا سسٹم شامل ہیں جو فیلڈ میں رونما ہونے والے واقعات کو براہ راست نشر کرتے ہیں اور انچارج افراد کو تمام تر پیشرفت اور ہنگامی صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں۔
سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی نے چار تھوریا گاڑیاں فراہم کی ہیں جو رواں حج سیزن کے دوران چلیں گی اور فیصلہ سازی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے پوائنٹس آف آپریشنز کے مقامات پرتعینات رہیں گی۔

شیئر: