Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں ووکس ویگن کی فروخت میں 45 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں جرمن کار ساز کمپنی کے سرکاری ڈیلر کے مطابق 2021 کے پہلے نصف حصے میں ووکس ویگن نے مملکت میں سال بہ سال فروخت میں 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جدہ میں مقیم سماکو آٹوموٹیو کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں برس ووکس ویگن کی فروخت میں اضافہ مملکت میں تین نئے ماڈلز کے کامیاب لانچ کی وجہ سے ہوا ہے۔
ٹی راک تمام فروخت کا پانچویں حصہ کے لیے ذمہ دار تھا اور ڈیلر نے کہا کہ یہ خاص طور پر خواتین ڈرائیوروں میں مقبول ہے۔
سعودی عرب میں اس سال کی دیگر لانچوں میں سات سیٹر ٹیرمونٹ اور مشہور گولف جی ٹی آئی کا ایک نیا ورژن شامل ہے۔
واضح رہے کہ جاپان کی کارساز کمپنی ٹویوٹا موٹرز کارپوریشن نے گذشتہ سال جرمنی میں گاڑیاں تیار کرنے والی ووکس ویگن کمپنی کو گاڑیوں کی فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
دنیا بھرمیں سب سے زیادہ  گاڑیاں فروخت کرنے والی جرمنی کی ووکس ویگن کمپنی کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے 2020 میں سخت مشکلات کے باعث اپنے سخت حریف کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

 

شیئر: