Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025

مسجد الحرام میں حجاج کے لیے تین ہزار الیکڑانک ویل چیئرز

اس سال حج پر آنے والے ان سے فائدہ اٹھا سکیں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے حجاج کے لیے تین ہزار الیکڑانک ویل چیئرز کا انتظام کیا ہے۔ اس سال حج پر آنے والے ان سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام میں زائرین کی نقل وحرکت کے ادارے کے انچارج فہد المالکی نے بتایا کہ ہمارا ادارہ مسجد الحرام میں الیکڑانک ویل چیئر کے انتظامات دیکھتا ہے۔
چوبیس گھنٹے ان کی سینیٹائزنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ایسی ہر چیئر جس کا معیار خراب یا کم ہوگیا ہو اسے سروس سے خارج کردیا جاتا ہے۔

الیکڑانک ویل چیئرز تین راستوں سے سے مسجد الحرام میں داخل ہوسکیں گی(فوٹو ایس پی اے) 

انہوں نے بتایا کہ الیکڑک ویل چیئر کی بکنگ تنقل ایپ کے ذریعے خود کار نظام کے تحت ہوتی ہے۔ یہ انتظام زائرین کو بھیڑ کے مسائل سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیِکڑک ویل چیئز کے لیے پہلی منزل پر انتظام کیا گیا ہے۔ خانہ کعبہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی کی جا سکتی ہے۔
الیکڑانک ویل چیئرز تین راستوں سے سے مسجد الحرام میں داخل ہوسکیں گی۔ 

شیئر: