Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات 

ہر سطح پر یکجہتی بڑھانے  کے علاوہ اہم حالات حاضرہ کا بھی جائزہ لیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو چینی ہم منصب وانگ ژے سے تاشقند میں ملاقات کی- جہاں وہ وسطی ایشیا  اور جنوبی ایشیا کی جمعے کو ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے ہوئے  ہیں-  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزرائے خارجہ نے سرکاری مذاکرات کیے- انہوں نے چین اور سعودی عرب کے سٹراٹیجک تعلقات، دونوں دوست ملکوں کے درمیان گہری شراکت اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا- 
وزرائے خارجہ نے ہر سطح پر یکجہتی بڑھانے  کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی اہم حالات حاضرہ کا بھی جائزہ لیا- 
فریقین نے کووڈ  19 کورونا وائرس کے انسداد کے لیے چین سعودی تعاون اور اس سلسلے میں تمام بین الاقوامی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین اور سعودی عرب اپنے قائدین کی امنگوں کی تکمیل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے- 
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے  بین الاقوامی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی، ازبکستان میں سعودی سفیر ہشام السویلم اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: