حائل ریجن میں نئے کیسز کی تعداد 45 ، نجران میں 32 ، الباحہ ریجن میں 29 ، جازان ریجن میں مریضوں کی تعداد 24 رہی۔ تبوک ریجن میں 23 ، شمالی حدود ریجن میں 18 جبکہ الجوف ریجن میں کورونا کے صرف 5 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں اب تک کووڈْ 19 سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 35 ہو گئی۔ ایک ہی روز میں کورونا سے 907 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 918 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کلےیے احتیاطی تدابیر پرعمل جاری رکھا جائے جس میں اہم ترین سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا ۔