Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 04 اگست ، 2025 | Monday , August   04, 2025
پیر ، 04 اگست ، 2025 | Monday , August   04, 2025

شاہ سلمان اور ولی عہد کا عراقی صدر سے اظہار تعزیت

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے الناصریہ شہر میں الحسین ایجوکیشن ھسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پر عراقی صدر برھم صالح سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق شاہ سلمان نے عراقی صدر کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں الناصریہ شہر کے الحسین ایجوکیشن ھسپتال میں آتشزدگی کی خبر سے دکھ  ہوا، اس سے  ہونے والی اموات اور زخمیوں کی بابت سن کر ملال ہے۔ 
شاہ سلمان نے آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کے اعزہ، عراقی صدر اور عوام سے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ تعالی ان کے رشتے داروں کو صبر سے نوازے، زخمیوں کو فوری شفا عطا فرمائے اور عرافی عوام کو ہر آفت اور بلا سے اپنی پناہ میں رکھے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی عراقی صدر کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ہے اور انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں، عراقی عوام اور صدر سے تعزیت کی ہے۔

شیئر: