Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

بحرین میں مزید 16 ممالک سے مسافروں کے داخلے پر پابندی

پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور ویتنام پر پہلے ہی پابندی ہے۔ (فائل فوٹو سبق)
بحرینی حکام نے مزید 16 ممالک سے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا ئی ہے۔ انڈیا، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور ویتنام پر پہلے ہی سے پابندی لگی ہوئی ہے۔ 
بحرینی خبررساں ادارے کے مطابق بحرینی محکمہ شہری ہوابازی نے ممنوعہ ممالک کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ 
نئی فہرست میں جن ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں تیونس، ایران، عراق، میکسیکو، فلپائن، انڈونیشیا، ملائیشیا شامل ہیں۔
بحرینی محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا کہ ’اس سے قبل جو ممنوعہ ممالک کی فہرست جاری کی گئی تھی اور جس میں انڈیا، پاکستان شامل ہیں وہ بھی نئی فہرست کے ساتھ موثر ہوگی‘۔

شیئر: