Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اہلیہ کے قتل پر سعودی شہری کو سزائے موت

اپنی اہلیہ کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا تھا(فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اہلیہ کے قتل کیس میں سعودی شہری کو الجوف ریجن کی القریات کمشنری میں منگل کو سزائے موت دی گئی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مقامی شہری خالد الاشجعی نے اپنی اہلیہ عھود العنزی کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا تھا اور واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ قتل کا الزام ثابت ہوجانے پرموت کی سزا سنادی تھی۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس کی توثیق کردی تھی۔ ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان بھی جاری کردیا تھا۔ 

 

شیئر: