Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

طواف قدوم کے لیے آنے والے عازمین حج پر تین پابندیاں

مسجد الحرام میں سامان ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ( فوٹو العربیہ )
سعودی عرب میں اس سال پہلی بار طواف قدوم کے دوران عازمین حج پر تین پابندیاں لگائی جائیں گی۔
مکہ اخبار کے مطابق پہلی پابندی یہ ہوگی کہ طواف قدوم کے لیے آنے والے کو مسجد الحرام میں داخل ہوتے وقت سامان ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 
دوسری پابندی یہ ہوگی کہ مسجد الحرام کے اطراف ہوٹلوں میں عازمین حج ریزرویشن نہیں کروا سکتے اور تیسری پابندی یہ ہوگی کہ براہ راست کوئی بھی حاجی طواف قدوم کے لیے نہیں جاسکتا۔
متعلقہ اداروں نے ہدایت کی ہے کہ حج موسم کے دوران حجاج کرام کو مسجد الحرام میں نمازیں ادا کرنے کے لیےانتظار نہیں کرنے دیا جائے گا۔ 
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حجاج مسجد الحرام صرف سپیشل حج بسوں سے ہی جاسکیں گے۔ استقبالیہ مراکز پر بسیں تیار ہوں گی۔ فی بس 20 حجاج استقبالیہ مرکز سے مسجد الحرام جائیں گے۔
 

شیئر: