Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 01 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   01, 2025
منگل ، 01 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   01, 2025

مسجد نبوی میں ذو الحجہ کے پہلے عشرے میں افطار کا انتظام

انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کھانے کے 13 ہزار پیکٹ تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ( فوٹو: واس)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ذو الحجہ کے ابتدائی 10 دنوں کے دوران میں زائرین کے لیے روزہ افطار کا انتظام کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ کو روزہ افطار کرانے میں شہر میں رضا کار اداروں کا تعاون حاصل ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کھانے کے 13 ہزار پیکٹ پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ بکس دہی، پانی، کھجور، مدینے کی خصوصی روٹی اور خوشبو دار ٹشو پر مشتمل ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ روزانہ آب زمزم کے 50 ہزار پیکٹ بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔
 

شیئر: