Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

جدہ میں حرمین ٹرین کا سلیمانیہ سٹیشن آج سے کھول دیا جائے گا

’سلیمانیہ سٹیشن سے سفر کے خواہشمند اب بکنگ کراسکتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میں حرمین ریلوے کا سلیمانیہ سٹیشن آج منگل کو کھول دیا جائے گا۔ وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے ہدایت جاری کر دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ’مجھے انتہائی خوشی ہے کہ سلیمانیہ سٹیشن مکمل طور پر تیار ہوگیا ہے‘۔
’سٹیشن میں حرمین ریلوے کا سفر آج منگل سے شروع ہوگا جہاں مسافروں کو طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی‘۔
دوسری طرف سعودی عرب، ہسپانوی ریلوے کمپنی منصوبے نے بھی اپنے طور پر سلیمانیہ سٹیشن کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’سلیمانیہ سٹیشن کے ذریعہ سفر کے خواہشمند ویب سائٹ یا ایپلیکیشن یا پھر ٹول فری نمبر کے ذریعہ بکنگ کراسکتے ہیں‘۔

شیئر: