Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

تیونس کو ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں مہیا کرنے کی ہدایت

شاہ سلمان نے ویکسین کے علاوہ ادویات اور طبی سامان بھی مہیا کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ (فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے تیونس کو کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں مہیا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے ملک کو درپیش ابتر معاشی حالات کے پیش شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے فوری طبی امداد مہیا کرنے کی اپیل تھی۔
شاہ سلمان نے تیونس کو کرونا وائرس کی ویکسین کے علاوہ ادویات اور طبی سامان بھی مہیا کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے تاکہ یہ غریب عرب ملک اس مہلک وبا کے اثرات سے نمٹ سکے۔
واضح رہے کہ تیونس میں حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور حکومت اپنے موجودہ وسائل کے ساتھ اس وبا سے نمٹنے سے قاصر ہے۔

شیئر: