Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اجتماعی جھگڑے کی وڈیو وائرل ہونے پر گرفتاریاں

گرفتار افراد کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ ( فوٹو اخبار24)
سعودی عرب میں قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے کہا ہے کہ مقامی شہریوں میں اجتماعی جھگڑے کی وڈیو وائرل ہونے پر اس کا نوٹس لیا گیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ پبلک مقام پر 6 سعودی شہریوں میں جھگڑا ہوا تھا ۔ وائرل وڈیو کی مدد سے ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتارکیا گیا۔
قصیم پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جھگڑا کرنے والوں کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ 

شیئر: