Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

کورونا کے ایک ہزار 244 نئے مریض، ریاض ریجن میں سب سے زیادہ کیسز

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 510 ہو گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر 12 جولائی کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ 
پیر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 244 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 523 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 16 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 992 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 510 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 434 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 344 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 254 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
مکہ ریجن میں 200، عسیر ریجن میں 125، مدینہ ریجن میں 71، جازان ریجن میں 64، نجران ریجن میں 64، القصیم ریجن میں 47، حائل ریجن میں 37، الباحہ ریجن میں 12، تبوک ریجن میں 11، الحدود الشمالیہ میں 10 اور الجوف ریجن میں 5 مریض سامنے آ ئے ہیں۔
اب تک پانچ لاکھ  2 ہزار 439 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 83 ہزار 937 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: