Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
تازہ ترین

رہائشی عمارت کو آتشزدگی سے بچانے والے شہری کے لیے اعزاز

عمارت کو آتشزدگی سے بچانے کے لیے جرات مندانہ اقدام کیا تھا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے ایک رہائشی عمارت کو آتشزدگی سے بچانے والے مقامی شہری کو اعزاز سے نوازا ہے۔
عمارت کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں آگ لگ گئی تھی جس سے پوری عمارت میں آگ لگنے کے خدشات تھے۔
اخبار 24 کے مطابق شہزادہ سعود نے الشرقیہ میونسپلٹی کے اہلکار محمد العلیط  کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ’آپ نے عمارت کو آتشزدگی سے بچا کر عظیم کام کیا ہے آپ ہیرو ہو‘۔ 
گورنر مشرقی ریجن نے کہا کہ ’حقیقت یہی ہے کہ ہمارا ہر شہری سیکیورٹی اہلکار ہے۔ وہ کسی ٹریفک حادثے یا آتشزدگی کے واقعے کو دیکھ کر ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں رکھ سکتا۔ جان و مال کی حفاظت کے لیے بصیرت اور فراست سے کام لے کر مناسب اقدام ضرور کرے گا‘۔ 
الشرقیہ کے میئر فہد الجبیر نے کہا کہ یہ اعزاز صرف العلیط کے لیے نہیں بلکہ میونسپلٹی کے ہر اہلکار کے  لیے  ہے‘۔
انہوں نے الشرقیہ میونسپلٹی کے اہلکار محمد العلیط  کے بروقت اقدام پر استثنائی ترقی کا حکم جاری کیا ہے۔ 
یاد رہے کہ محمد العلیط نے دمام شہر کی رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں آگ لگ جانے پر عمارت کو آتشزدگی سے بچانے کے لیے جرات مندانہ اقدام کیا تھا۔ 

شیئر: