Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جولائی کے لیے پٹرول نرخ نہیں بڑھیں گے، اضافہ حکومت برداشت کرے گی

پٹرول کے جون والے نرخوں کو بحال رکھا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں توانائی اور پانی کی مصنوعات کی قیمتوں کی نگران انتظامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’ایوان شاہی کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے مملکت میں پٹرول کے جون والے نرخوں کو بحال رکھا گیا ہے۔‘
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے کے مطابق’ جون میں پٹرول 91 کے فی لٹر نرخ 2.18 ریال جبکہ 95 پٹرول کے نرخ 2.33 ریال تھے یہی نرخ 10 جولائی سے بھی لاگو ہوں گے۔‘
 جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان شاہی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ’ پٹرول کے نرخوں میں ہونے والے ماہانہ اضافہ کو حکومت برداشت کرے گی تاکہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پرمعاشی بوجھ نہ پڑے علاوہ ازیں مقامی معیشت کو بھی آسانی ہو۔‘
جولائی میں پٹرول کے نرخوں میں ہونے والا اضافہ حکومت کی جانب سے ادا کیا جائے گا۔ ہونے والا اضافہ 91 پٹرول کی فی لٹر2.28 ریال جبکہ 95 کی فی لٹر قیمت 2.44 ریال مقرر کی جانی تھی۔  

شیئر: