Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 20 افراد گرفتار، 10 ہزار ریال جرمانہ

’حرم مکی شریف اور مشاعر مقدسہ جانے کی کوشش کرنے والوں کو چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سیکیورٹی فورس نے حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 20 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حج سیکیورٹی فورس کے ترجمان بریگیڈئیر سامی الشویرخ نے کہا ہے کہ ’حج اجازت نامے کے بغیرحرم مکی شریف اور مشاعر مقدسہ جانے کی کوشش کرنے والوں کو چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’حج ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار شدگان میں سے ہر ایک پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ لے جانے والے تمام راستوں پر مستقل اور عارضی چوکیاں قائم ہیں‘۔
’ہر وہ شخص جو اجازت نامے کے بغیر مسجد الحرام، مرکزی علاقہ یا منی، مزدلفہ اور عرفات جانے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت داخلہ کی ہدایت پر حج سیکیورٹی فورس 13 ذو الحجہ  تک ڈیوٹی پر مامور ہے‘۔
 

شیئر: