Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

پندرہ سے اٹھارہ برس تک کے افراد ویکسین کے لیےعلیحدہ اندراج بھی کرا سکتے ہیں

ویکسین کے اندراج کی کارروائی والدین کے تحت بھی ہوسکتی ہے۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے بارہ سے اٹھارہ سال تک کے افراد کے لیے کورونا ویکسین پروگرام کے اعلان کے بعد ویکسین کے لیے اندراج کا طریقہ کار بھی جاری کیا ہے۔
سیدتی  میگزین کے مطابق پندرہ برس اور اس سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ویکسین کے اندراج کی کارروائی والدین کے تحت ہوسکتی ہے۔
پندرہ سے 18 برس تک کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے صحتی ایپ کے ذریعے براہ راست بھی ویکسین کے لیے بکنگ کراسکتے ہیں اور والدین کے توسط سے بھی ان کا اندراج ہوسکتا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے ویکسین مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم معاون ہے۔ ویکسین سے جسم وائرس سے محفوظ ہوجاتا ہے۔ وائرس لگنے میں رکاوٹ پیدا کردیتا ہے اور اسے قابو کرنے میں مدد دیتا ہے۔
وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی قومی مہم کا نیا مرحلہ شروع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بارہ سے اٹھارہ برس تک کی عمر کے افراد کو فائزر ویکسین دی جائے گی۔ عمر کا اعتبارعیسوی کیلنڈر سے ہوگا۔  
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے اور میڈیکل جائزوں سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بارہ سے اٹھارہ برس تک کے لڑکوں اور لڑکیوں کے فائزر ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔

شیئر: