Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جمعہ کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل

’چاند دیکھنے پر قریبی عدالت میں گواہی کا اندراج کیا جائے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں جمعہ کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنےکی کوشش کی جائے گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’ام القری کلینڈر کے حساب سے جمعہ 29 ذو القعدہ ہے، اس اعتبار سے ذو الحجہ کا چاند دیکھا جائے گا‘۔
’سپریم کورٹ تمام مسلمانوں کے علاوہ مقامی رویت ہلال کمیٹیوں سے اپیل کرتی ہے کہ مذکورہ دن میں ممکنہ مطالع میں  چاند دیکھا جائے‘۔
’چاند دیکھنے والے کو ہدایت کی جاتی ہے کہ قریبی عدالت میں اپنی گواہی کا اندراج کرائے‘۔
 
 

شیئر: