Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی پاسپورٹ دنیا کے 71 ویں نمبر پر

سعودی پاسپورٹ ہولڈر دنیا کے 79 ممالک میں پیشگی ویزہ لیے بغیر سفر کر سکتا ہے۔ ( فوٹو: سبق)
کورونا وبا کے باعث پوری دنیا میں فضائی سفر انتہائی متاثر ہونے کے باوجود سعودی پاسپورٹ اپنا مقام برقرار رکھنے میں کامیاب ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست میں سعودی پاسپورٹ 71 ویں نمبر پر ہے۔
عالمی اداروں کی رینکنگ کے مطابق سعودی پاسپورٹ ہولڈر دنیا کے 79 ممالک میں پیشگی ویزہ لیے بغیر سفر کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی رینکنگ پیشگی ویزہ لیے بغیر ممالک کے سفر کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
مذکورہ رینکنگ میں جاپان، سنگاپور، جرمنی، امریکہ، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، ہالینڈ، آسٹریا اور فرانس کو فہرست کے پہلے 10 ممالک قرار دیا گیا ہے۔
اس کے بالمقابل فہرست کے سب آخر میں شامی، عراقی اور افغانی پاسپورٹ کی ترتیب آتی ہے۔

شیئر: