Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

سعودی نائب وزیر دفاع کی واشنگٹن میں امریکی فوجی حکام سے بات چیت

سعودی نائب وزیر دفاع بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کو واشنگٹن میں سینیئر امریکی فوجی حکام سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی جنہوں نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعلقات کے حوالے سے واشنگٹن کے عزم کی توثیق کی ہے۔‘
پینٹا گون نے کہا ہے کہ’ امریکہ یمن میں جنگ کے خاتمے اور خطے میں ایران کی عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے مقابلے کےلیے بھی سعودی عرب کے ساتھ کام کرنے کا پابند ہے۔‘
امریکی محکمہ دفاع نے ایران کی سپورٹ سے سرحد پار کیے جانے والے حملوں کی بھی مذمت کی ہے۔
حوثیوں نے اس سال کے آغاز سے مملکت کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے حملے تیز کردیے ہیں جس سے اہم ، تیل اور شہری تنصیبات کو خطرہ لاحق ہے۔
ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ ’توقع ہے کہ شہزادہ خالد بن سلمان بدھ کو امریکی محکمہ خارجہ میں حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔‘
وائٹ ہاوس کے مطابق ’سعودی نائب وزیر دفاع نے امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان سے بھی ملاقات کی ہے۔‘

 

 

شیئر: