Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ایران نے عالمی توانائی ایجنسی کو یورینیم میٹل بنانے کے منصوبے سے آگاہ کردیا

آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ یہ کئی مراحل پر مشتمل عمل ہوگا جس میں وقت لگے گا۔ (فوٹو: روئٹرز)
ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو یورینیم میٹل کی تیاری کے منصوبے سے آگاہ کر دیا جو کہ 20 فیصد تک افزودہ ہوگا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے آئی اے ای اے کے بیان کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ افزودہ یورینیم کو ری ایکٹر کے فیول کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ یہ کئی مراحل پر مشتمل عمل ہوگا جس میں وقت لگے گا۔ تاہم مغربی ممالک پہلے ہی ایران کی جانب سے محدود پیمانے پر بغیر افزودہ یورینیم تیار کرنے اور افزودہ میٹل یورینیم کی تیاری کے منصوبے کی مذمت کر چکے ہیں جسے جوہری ہتھیار تیار کرنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: