Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ہنڈی کے کاروبار میں ملوث سعودی شہری اور نو غیر ملکی گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس  نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ایک سعودی شہری اور 9 غیرملکیوں کو گرفتارکیا ہے۔ غیر ملکیوں کا تعلق یمن سے ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ’ پکڑے جانے والا گروہ اقامہ، روزگار اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے  پیسے جمع کرکے ایک تجارتی ادارے کے ذریعے بھیج رہا تھا‘۔  
ترجمان نے کہا کہ’ تجارتی ادارے کا مالک ایک سعودی شہری تھا اور وہ ترسیل زر پر مقیم غیرملکیوں سے کمیشن وصول کرتا تھا‘۔   
بیان میں ترجمان نے مزید کہا کہ ’ یمنی شہری  دارالحکومت ریاض  کے ایک فلیٹ کو غیرقانونی سرگرمیوں کے ٹھکانے کے طور پر استعمال کررہے تھے‘۔
’ان کے قبضے سے7 لاکھ  24 ہزار 949 ریال ہوئے۔ مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: