Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

کورونا کے ایک ہزار 277 نئے مریض، مزید پندرہ اموات

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 954 ہو گئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں منگل 6 جولائی کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ -نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز گیارہ ہزار رہ گئے۔ 
منگل کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان  کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار277 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 80 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 16 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 907 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 954 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 363 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 328 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 264 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
مکہ ریجن میں 240، عسیر ریجن میں 134، جازان ریجن میں 59، مدینہ ریجن میں 35، الباحہ ریجن میں 18، نجران ریجن میں 88، القصیم ریجن میں 27، حائل ریجن میں 8، تبوک ریجن میں 18، الحدود الشمالیہ  میں 50 اور الجوف ریجن میں 8 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 95 ہزار 309 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 75 ہزار 448 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: