Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

انڈیا: ایران سے سمگل ہو کر آنے والی کروڑوں ڈالر کی ہیروئن ضبط

ضبط شدہ ہیروئن کو دو کنٹینروں میں ٹیلکم پتھروں کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔ (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
انڈین حکام نے ایران سے سمندر کے راستے ممبئی سمگل ہونے والی منشیات کی ایک بہت بڑی کھیپ پکڑی ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (ڈی آر آئی) نے حالیہ دنوں میں منشیات کے بہت بڑے ذخائر میں ایک، جو 283 کلو ہیروئن پر مشتمل ہے اور جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 26 کروڑ ڈالر سے زائد ہے، پکڑا ہے۔
یہ کھیپ ممبئی کے جواہر لال نہرو پورٹ سے سڑک کے ذریعے پنجاب پہنچائی جانی تھی۔
ڈی آر آئی کے مطابق ضبط شدہ ہیروئن کو دو کنٹینروں میں ٹیلکم پتھروں کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔
حکام نے گرفتاریوں کے حوالے سے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش سے پنجاب کے سپلائر پربجھیت سنگھ کو دو افراد کے ساتھ کیس سے تعلق کی وجہ سے مدھیہ پردیش سے گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے دہلی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے دو جنوبی افریقن شہریوں کو ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کی ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ حکام نے سوموار کو بتایا ہے کہ گذشتہ چھ مہینوں میں دہلی ایئرپورٹ پر کسٹم افسروں سے آٹھ کروڑ ڈالر مالیت کی ہیروئن ضبط کی ہے۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ گذشتہ سال اگست میں بھی ممبئی کسٹمز اور ڈی آر آئی نے جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ کے ایک کارگو کنٹینر سے191 کلو ہیروئن پکڑی تھی جو خیال کیا جاتا ہے کہ یہ افغانستان سے آئی تھی۔

شیئر: