Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مملکت میں کہیں مطلع ابر آلود اور کہیں بارش کا امکان

مکہ اور مدینہ ریجن کے ساحلی مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلیں گی( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے منگل 6 جولائی کو مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’نجران، عسیر اور جیزان میں بالائی مقامات پر منگل کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا‘۔
’وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ تیز ہواؤں کا سلسلہ باحہ اور مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں تک پھیل جائے گا‘۔  
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ  ریجن کے ساحلی مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلیں گی جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کا موسم مستحکم ہوگا‘۔ 
بیان میں قومی مرکز نے بتایا کہ ’منگل کو انتہائی درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ مدینہ منورہ اور سب سے کم از کم  درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا‘۔

شیئر: