Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

وزارت اسلامی نے مزید نو مساجد سینیٹائزنگ کے بعد کھول دیں

نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر مملکت کے تین علاقوں میں 9 مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور نے گزشتہ 148 روز کے  دوران  ایک ہزار757 مساجد کو عارضی طور پر بند کرکے بحال کیا ہے۔
نمازیوں کے کورونا میں مبتلا پائے جانے پر لوگوں کی سلامتی کی خاطر مساجد بند کرکے انہیں وائرس سے محفوظ کرنے کے بعد دوبارہ کھولا جاتا رہا ہے۔
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ اتوار کو جو 9 مساجد بحال کی گئی ہیں ان میں سے 6 کا تعلق مکہ مکرمہ ریجن، دو کا حدود شمالیہ اور ایک کا باحہ ریجن سے ہے۔ 

شیئر: