Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

کورونا کے ایک ہزار 173 نئے کیسز، مزید تیرہ اموات

چار لاکھ 72 ہزار 939 مریض شفایاب بھی ہوچکے ہیں۔( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں اتوار چار جولائی کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ -نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز گیارہ ہزار رہ گئے۔ 
اتوار کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان  کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 173 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 389 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 13 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 876 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 970 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 348 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض شرقیہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 273 ہے جبکہ ریاض ریجن میں 227 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
مکہ ریجن میں 222، القصیم ریجن میں 115، مدینہ ریجن میں 90، عسیر ریجن میں 77،  الحدود الشمالیہ میں 40، الباحہ ریجن میں 39، جازان ریجن میں 32، تبوک ریجن میں 18، نجران ریجن میں 18، حائل ریجن میں 14 جبکہ الجوف ریجن میں 8 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 92 ہزار 785 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 72 ہزار 939 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: