Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

سائیکلنگ کرتے ہوئے خواتین کی تصاویر بنانے والا شہری گرفتار

خواتین سے بدکلامی بھی کی جو اسلامی آداب و اخلاق کےمنافی ہے۔ ( فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں ریاض ریجن کے پولیس ترجمان میجرخالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ بدکلامی کرنے اور ان کی تصویر بنانے والے شخص کوگرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان میجر الکریدیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سعودی شہری ہے کہ جو نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کے طورپرخدمات انجام دیتا ہے۔ 
ملزم نے خواتین کے ایک گروپ کی اس وقت تصاویر بنائی جب وہ سائیکلنگ کررہی تھیں۔ تصاویر بنانے کے بعد اس نے خواتین سے بدکلامی کی جو اسلامی آداب و اخلاق کےمنافی ہے۔ 
میجر خالد الکریدیس نے بتایا کہ ملزم کے بارے میں شکایت موصول ہونے کے بعد اسے شناخت کرنے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی ار درج کرکے اسے متعلقہ تفتیشی ادارے کے سپرد کردیا گیا ہے۔  

شیئر: