Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

امارات میں کورونا کے نئے کسیز پھر بڑھنے لگے، چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 632 نئے مریض

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 37 ہزار 877 ہوگئی ہے۔(فائل فوٹ وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کسیز پھر بڑھنے لگے۔ سنچر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 632 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
 نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اورانہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 37 ہزار 877 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجسنی’ وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 91 ہزار 676 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وزارت نے بتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید چھ چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار831 ہوگئی‘۔
’ متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار561 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 16 ہزار 197 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی تلقین کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 75 ہزار 957 خوراکیں دی گئی ہیں‘۔
’اب تک ویکسین کی مجموعی طور پر ایک کروڑ 55 لاکھ 4 ہزار 238 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: