عرب اتحاد نے حوثیوں کی دو بارودی کشتیاں تباہ کردیں
حوثی ملیشیا آپریشن کی تیاری کر رہی تھی۔(فوٹو العربیہ)
عرب اتحاد نے سنیچر کو بحیرہ احمر میں حوثی ملیشیا کی دو بارودی کشتیوں کو الحدیدہ پورٹ کے قریب راستے میں روک کر تباہ کردیا۔
الاخباریہ کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ حوثی ملیشیا آپریشن کی تیاری کر رہی تھی۔
عرب اتحاد کے مطابق دونوں کشتیوں کو یمن کے صوبے الحدیدہ میں واقع الصلیف کے ساحل پر اس وقت تباہ کیا گیا جب انہیں حملے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔
بیان میں عرب اتحاد نے مزید کہا کہ ’حوثی ملیشیا نے الحدیدہ میں معاندانہ کارروائیوں کے ذریعے اسٹاک ہوم معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے‘۔
’حوثی ملیشیا بحیرہ احمر کے جنوب میں جہاز رانی اور عالمی تجارت کے لیے بدستور خطرہ ہے‘۔
قبل ازیں سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس نے حوثیوں کی جانب سے ڈرون کے ذریعے ہونے والے حملے کو راستے میں ہی ناکام بنایا تھا، جس کا نشانہ سعودی شہر خمیش مشیط تھا۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق عرب اتحاد کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ، بغیر پائلٹ کے ڈرون کو یمنی حدود میں سعودی عرب کے جنوبی بارڈر قریب نشانہ بنایا گیا۔
یہ حملہ ایرانی کی حمایت یافتہ ملیشیا کی جانب سے ہونے والے جنگی جرائم کے ضمن تازہ ترین اقدام ہے۔